قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کل پچ کو چیک کریں گے پھر بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہم نے پریکٹس کی ،ہمیں اتنی گرمی نہیں لگی۔ بابراعظم نے کہا کہ لوگوں کو کہوں گا میچ دیکھنے آئے اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔ ہم ایک ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، بطور ٹیم اگر اچھا پرفارم کریں تو نتائج اچھے ملتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا گول یہی ہوتا ہے کہ میچ جیتنا ہے۔
Preparations completed 👊
Last day of activities for both teams before the first ODI tomorrow 👏#KhelAbhiBaqiHai | #PAKvWI pic.twitter.com/hHhZvdkgtG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2022
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پوران نے کہا کہ موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھلیں گے،پاکستان میں سیکیورٹی کا معیار بہت اچھا ہے۔
Trophy revealed at the Multan Cricket Stadium 🏆✅
Both captains are looking forward to Osaka Batteries Presents Spotify Pakistan vs West Indies ODI Series 2022 🙌
More details: https://t.co/1KPaNSAO2Y#KhelAbhiBaqiHai | #PAKvWI pic.twitter.com/r7qVXElDsF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2022
نکولس پوران نے کہا کہ ہم یہاں پر خود کو بالکل محفوظ محسوس کررہے ہیں، گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے ،کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں۔
Comments are closed.