بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز کا شاداب خان کیساتھ معاہدے کا اعلان

اسلام آباد : آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان سے معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے ۔


شاداب خان نے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہا ہے ، سکسرز کا حصہ بننے پر انتہائی پرجوش ہوں۔

اس سے پہلے سال 2017 میں بھی شاداب خان بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔

Comments are closed.