پاکستانی باکسرمحمد وسیم میکسیکن باکسر سے عنقریب ہونے والی فائٹ میں فتح کے لئے پرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حریف کا تجربہ زیادہ صحیح لیکن پرُاعتماد ہوں اور ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
باکسرمحمد وسیم نے میکسیکو کے عالمی شہرت یافتہ باکسر گینگان لوپز سے 22 نومبر کو مقابلے کی تیاری مکمل کرلی۔ فالکن کے نام سے معروف محمد وسیم نے مد مقابل کو سخت حریف قرار دیا اور کہاکہ ’’میکسیکن فائٹر تجربے میں مجھ سے آگے ہے تاہم میں فائٹ کے حوالے سے بہت پر اعتماد ہوں اور لوپز کو مات دے کر پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔
دبئی میں شیڈول فائٹ کے لیے محمد وسیم کے لیے منفرد طرز کا قیمتی باکسنگ ٹریک تیار کیا گیا ہے۔ محمد وسیم اتوار کو اسکاٹ لینڈ سے دبئی روانہ ہوں گے، گینگان لوپز 46 باؤٹس میں سے 36 میں کامیاب رہے ہیں وہ تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.