ویسٹ انڈیز کے تین اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہو کر سیریز سے باہر

کراچی : ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ باولر شیلٹن کوٹرل، آل راونڈر روسٹن چیز، کائل میئرز اور کوچنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر لیا گیا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

سی ای او ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ جونی گریو کا کہنا ہے تینوں کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات واضح نہیں ہیں لیکن سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ہی کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آجائے گا۔ ہم کیرابیئن پریمئر لیگ سے ہی بائیو سکیور ببلز میں ہیں تینوں کھلاڑیوں کی غیر موجودگی سے ہماری تیاریوں پر فرق ہوگا۔چاروں کھلاڑیوں کو دس روز کے لئے قرنطینہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پیر 13 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا

Comments are closed.