ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اسلام آباد : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایوارڈ وصول کرنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے لکھا کہ یہ ستارہ پاکستان میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں، انہوں نے ایک بار پھر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ان کے گھر جیسا ہے

https://www.instagram.com/p/CeKxVAesl3Z/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ستارہ پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا، ستارہ پاکستان کا اعزاز ڈیرن سیمی کو ان کے شہر میں موصول ہوا، انہوں نے شلوار قمیض زیب تن کرکے ایوارڈ وصول کیا۔

Comments are closed.