کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دھانی کی سانس لینے میں دشواری پر ناک کی سرجری کر دی گئی جو کامیاب رہی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں نوجوان بولر کی سرجری ہوئی اور ان کی ناک میں بچپن سے پھنسا پتھر نکالا گیا جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جب کہ ڈاکٹرز نے ان کی ناک کی ہڈی کو بھی ٹھیک کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ انہیں دو گھنٹے اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور وہ 4 جنوری کو دوبارہ چیک اپ کے لیے اپنے معالج کے پاس جائیں گے۔
Today I went through a Successful Surgery of Nasal septum. I had been facing breathing problems due to deviated Nasal Septum for long time. After consultation of medical team of @TheRealPCB. and advice of my Family I went through this surgery. Alhamdulillah,feeling better now. pic.twitter.com/AAHmsolQtq
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) December 27, 2021
سرجری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ مجھے ایک لمبے عرصے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کرائی۔ اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
Comments are closed.