ویسٹ انڈین بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی میں ڈبل سنچری

راحکیم کورنوال نے اسکوائر ڈرائیو کیخلاف صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر راحکیم کورنوال نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

سوشل میڈیا پر ویسٹ انڈین بیٹر کی بلے بازی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میدان کے چاروں اطراف چھکوں اور چوکوں کی بارش کر رہے ہیں۔

امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے راحکیم کورنوال نے اسکوائر ڈرائیو کیخلاف صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

راحکیم کورنوال کی اننگز میں17 چوکے اور 22 چھکے شامل تھے۔اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔

Comments are closed.