مصباح الحق سمیت دو دو عہدے رکھنے والے کسی ایک نوکری کا انتخاب کرلیں، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنایا جا رہا ہے، مصباح اور اظہر علی کی بغیر اجازت وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو احسان مانی کا کہنا تھا کہ دس سال کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑی آرہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے، زمبابوے کے آنے سے کرکٹ کے نئے دروازے کھلیں گے، پی ایس ایل میں ساڑھے چار سو کھلاڑیوں نے بولی میں حوصلہ لیا بیالیس انٹرنیشنل کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور اظہر علی پی سی بی کی اجازت کے بغیر وزیراعظم سے ملے تھے، یہ اقدام پی سی بی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، پی سی بی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوتے، ماضی میں کرکٹ کے ماہرین زور اور زبردستی عہدے لیتے رہے ہوں گے اب یہ سلسلہ نہیں ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہاکہ مصباح الحق سمیت ایسے عہدیدار جو دوہری نوکریاں کر رہے ہیں انہیں دو عہدے رکھنے سے روک دیا گیاہے۔ بورڈ آفیشلز اپنےلیے کسی ایک نوکری کا انتخاب کرلیں۔

Comments are closed.