انگلینڈ نے نیوزی لینڈی کو نوٹنگھم ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نوٹنگھم : انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ نے کھیل کے پانچویں روز نیوزی لینڈی کا 299 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نوٹنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 553 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈی کے ڈیرل میچل نے 190 اور ٹام بلنڈل نے 106 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کے جیمی اینڈرسن نے 3 ، سٹورٹ براڈ،بین اسٹوکس اور جیک لیچ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 539 رنز بنا سکی۔ انگلینڈ کے جوہ روٹ نے 176 اور آئلی پوپ نے 145 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 5 اور میچل بریسویل نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 284 رنز اسکو کئے اور 299 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان 299 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے بیئرسٹو 136 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بین اسٹوکس نے ناقابل شکست 75 رنز بنائے۔

بیئرسٹو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

Comments are closed.