انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان آمد،7 ٹی ٹونٹی میچز شیڈول

انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پروازای کے 600 سے کراچی پہنچی،کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے،سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پہنچ گئی۔

انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی۔کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو خصوصی حفاظتی انتظامات اور پروٹوکول میں ہوٹل لے جایا گیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔

کھلاڑی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہونگے۔سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو ہوگا۔سیریز کے تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اٹھائیس۔تیس ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

Comments are closed.