قومی اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہوں، شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دس روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیزرفتاری سے چھ سے آٹھ اوورز پھینک رہے ہیں، پی سی بی
کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی زیر نگرانی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے 17 اور 19 اکتوبر کو بالرتیتب انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف شیڈول وارم اپ میچز میں شرکت کے لیے دستیاب ہوں گے، جہاں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دس روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیزرفتاری سے چھ سے آٹھ اوورز پھینک رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔
Comments are closed.