ڈربن: جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نسلی تعصب پر مبنی جملے بولنے پر معاف کردیا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہوں نے سرفراز کی معذرت دیکھی، یقین ہے کہ مہمان کپتان ایسا نہیں کہنا چاہتے تھے مگر انہوں نے واضح طور پر ذمہ داری قبول کی ہے لیکن اب فیصلہ آئی سی سی کو کرنا ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں کہ جسے آپ بطور ٹیم نظر انداز کردیں، سرفراز کا فوری طور پر معذرت طلب کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ شرمندہ ہیں، ہم انہیں معاف کرسکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اسے قطعی طور پر نظر انداز کردیا جائے۔
فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ جب بھی کوئی جنوبی افریقا میں آئے تو اسے نسلی تعصب ظاہر کرنے والے جملوں کے معاملے میں خاص احتیاط برتنا چاہیے۔
Comments are closed.