پاکستان ہار گیا لیکن فواد عالم نے دل جیت لیے،کئی ریکارڈزاپنےنام

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ مانگونئی ٹیسٹ کے آخری روز فواد عالم پاکستان کو شکست سے تو نہ بچا سکے لیکن کئی ریکارڈز بناڈالے۔

 فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں، فواد عالم غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں 396 منٹ تک ڈتے رہے اور کریز پر سب سے زیادہ رُکنے والے پاکستانی بیٹسمین بھی بن گئے ۔یہ رواں صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے۔

 اس سے قبل اسد شفیق نے 2016 میں برسبین ٹیسٹ میں 336 منٹ پرکریزپرگزارے تھے۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے 11 برس کے طویل وقفے کے بعد کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی، اس سے قبل انہوں نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیوپر سینچری اسکورکی تھی۔

Comments are closed.