فیفا ورلڈ کپ 2022 :چمچماتی ٹرافی کی لاہور میں رونمائی

لاہور : فیفا ورلڈ کپ 2022 کی چمچماتی ٹرافی لاہور پہنچ گئی اور مقامی ہوٹل میں رونمائی کردی گئی، ورلڈ ٹور میں ٹرافی 51 ممالک کا سفر کرے گی۔

فیفا ورلڈکپ ٹرافی ٹور 2022 کی مرکزی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، انٹرنیشنل سابق فٹبالر کرسچن کریمبیو بھی ٹرافی کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔کپتان قومی ٹیم صدام حسین، سابق کپتان کلیم اللہ، ویمن کپتان ہاجرا خان بھی تقریب میں شریک ہوئیں، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آصف زمان، سیکرٹری پی او اے خالد مقبول نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران مقامی ہوٹل کے ہال کو فٹبال کے میدان کی طرح ڈھال دیا گیا، ہال کے ایک سائیڈ پر پلئیرز چینج روم بنایا گیا جبکہ دوسری طرف فٹبالز رکھے گئے ہیں، ہال کے درمیان چھوٹی فٹبال پچ بھی بنائی گئی ہے۔تقریب میں قومی و غیر ملکی فٹبالرز نے بھی شرکت کی، تقریب کے دوران مختلف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگایا۔

Comments are closed.