اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتے آج پانچ برس مکمل ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یادگار لمحات اور فاتح کپتان سرفراز احمد کی یادوں پر مبنی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی جیتنا ہمارے لئے ایک یادگار لمحہ ہے، جن کو کبھی بھول نہیں پاوں گا، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی پرفارمنس دی لیکن فخرزمان کی سنچری اور محمد عامر کا اسپیل ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ ایسی شاندار بولنگ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ سمیت تمام کرکٹرز کو ساتھ لے کر چلے، پہلے میچ کی نسبت فائنل میں بھارت کے خلاف ہم زیادہ اعتماد ہوکر میدان میں اترے اور ٹیم نے فتح سمیٹی۔
Passion. Ecstasy. Pride. 🇵🇰
🎥 Watch #CT17 winning skipper @SarfarazA_54 recount Pakistan's memorable victory in the final 🙌#WeHaveWeWill pic.twitter.com/eXocKb0AQI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 18, 2022
سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں صرف یہ بات ہوئی کہ کامیابی کے لیے پازٹیو مائنڈ اور زبردست کمبی نیشن کے ساتھ کھیلنا ہے، اظہر علی نے بطور سینئر کھلاڑی اپنا کردار ادا کیا۔
Comments are closed.