گال ٹیسٹ، تیسرے دن کا اختتام، سری لنکا کو 333 رنز کی برتری

سری لنکا کی جانب سے کوسال مینڈس 76، فرنینڈو 64 اور چندیمل 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے پانچ اور یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گال : سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اسے مہمان ٹیم پر 333 رنز کی برتری حاصل ہے۔ 

گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آج تیسرے روز کا آغاز 36 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔قومی ٹیم کو پہلی کامیابی کاسن راجیتھا کی صورت میں ملی جب سری لنکا کا اسکور 41 رنز پر پہنچا۔

سری لنکا کی جانب سے کوسال مینڈس 76، فرنینڈو 64 اور چندیمل 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے پانچ اور یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں قومی ٹیم  نے 218 رنز بنائے، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

Comments are closed.