اسلام آباد: این سی او سی نے پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کیلئے 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے ۔ این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے متعلق این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہوگی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کے لیے میکنزم تیار کرے گا۔ پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ گراونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی۔ کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔ وباء کے تناظر میں پی ایس ایل کے فیصلے پر جنوری کے تیسرے ہفتے دوبارہ غور ممکن ہے
Comments are closed.