پاکستان نے ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کا جائزہ
ویسٹ انڈیز کا آغاز خراب رہا، صرف 4 رنز پر برینڈن کنگ آؤٹ ہو گئے۔ ایون لوئس اور کارٹے نے 77 رنز کی شراکت کی، مگر کارٹے 30 اور لوئس 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3 جبکہ صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، اوپنر صائم ایوب صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی مگر جلد آؤٹ ہوئے۔
کپتان محمد رضوان نے 53 رنز بنائے، سلمان علی آغا نے 23 رنز اسکور کیے۔ 5 وکٹوں کے نقصان کے بعد حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 ویں اوور میں ہدف پورا کیا۔ حسن نواز نے ناقابل شکست 63 اور حسین طلعت نے 41 رنز بنائے۔
میچ کا بہترین کھلاڑی
حسن نواز کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے پہلی ون ڈے میں 5 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی ہے۔
Comments are closed.