آئی سی سی ایوارڈز 2018 کا اعلان، بھارتی کھلاڑیوں کی بلے بلے

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2018 کیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا، بھارتی کھلاڑیوں کی بلے بلے اور پاکستان کو صرف ایک ایوارڈ ملا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ، ایک روزہ اور کرکٹر آف دی ائیر کے تینوں ایوارڈز جیت لیے. بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں کامیابی کو آئی سی سی فینز موومنٹ قرار دے دیا گیا۔

بھارت کے رشابھ پانٹ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت گئے۔ سپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ملا۔

سکاٹ لینڈ کے بیٹسمین کیلم میکلوئیڈ ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا،سری لنکا کے کمار دھرماسینا نے آئی سی سی ایمپائر آف دی ائیر 2018 کا ایوارڈ جیت لیا۔

Comments are closed.