آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے فخر زمان ترقی کر کے ٹاپ  ٹین کی صف میں شامل ہو گئے، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں فخر زمان نویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے۔

دبئی سے جاری ون ڈے کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بابر اعظم بھی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ فخرزمان ترقی کر کے نویں نمبرکے بیٹسمین بن گئے۔

قومی اوپنر امام الحق ترقی کر کے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بولنگ میں جسپریت بمرا ٹاپ پر ہیں جبکہ حسن علی ترقی کر کے 14ویں نمبر کے بولر بن گئے۔

Comments are closed.