اسلام آباد: آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی ون ڈے کر کٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہی موجود ہیں۔ فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔
🔹 Babar Azam still at the top
🔹 Rohit Sharma closes in on Virat Kohli
🔹 Fakhar Zaman and Joe Root sneak into the top 10Here’s how things stand after the latest update to the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Player Rankings for batters 📈
More details 👉 https://t.co/gkPWgLbUCq pic.twitter.com/JOgc1SpQKm
— ICC (@ICC) February 9, 2022
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ انگلش کپتان جوئے روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔کوئنٹن ڈی کاک چوتھے ، ایرن فینچ پانچویں، جونی بیرسٹو چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں اور ونڈر ڈاسن آٹھویں نمبر پر موجود ہیں
Comments are closed.