لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق ٹیم پاکستان اور بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
چھوٹے فارمیٹ کی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بیٹنگ میں بابر اعظم بھی بدستور پہلے ہی نمبر پر ہیں۔ کیوی بلے باز کولن منرو نے سولہ درجے کا چھکا لگایا اور دوسرے نمبر کے بیٹسمین بن گئے ہیں۔
بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے جبکہ قومی لیگ اسپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، سری لنکا کے خلاف کیوی بولر ایش سوڈھی کی شاندار پرفارمنس نے 2 درجے ترقی دلا دی، کیوی اسپنر اب چوتھے نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔ فہیم اشرف آٹھویں، عماد وسیم نویں پوزیشن بھی برقرار ہیں۔
Comments are closed.