ماؤنٹ منگنوئی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کے شہر بے اوول ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے میچ میں انڈین ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا۔
بھارتی بالرز کی تباہ کن باؤلنگ کے آگے پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بھارت کے 245 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 137 رنز بنا سکی، بھارت کی بلے باز پوجا واستراکار 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا 52، دپتی شرما 40 اور سنیہ رانا 53 رنز بنا سکیں۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو سب سے کامیاب باؤلر رہیں جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ندا ڈار نے 10 اوورز میں 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثناء، انعم امین اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments are closed.