پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی آفریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نئی دہلی: جنوبی آفریقہ نے بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک ، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ جنوبی آفریقہ کے ونڈر ڈاسن نے ناقابل شکست 66 اور ڈیوڈ ملر نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

نئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی بلے باز اشانت کشن نے 76 رنز کی اننگز کھیلی ۔ شریاس ایر نے 36 اور ہاریک پانڈیا نے ناقابل شکست 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی آفریقہ کی جانب سے وین پارنل ، پیٹریس اور کیسشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

بھارت کا 211 رنز کا ہدف جنوبی آفریقہ کی ٹیم نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا جبکہ اس کے تین کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ونڈر ڈاسن نے ناقابل شکست 66 اور ڈیوڈ ملر نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کے ہرسشل پٹیل ، بونیشور کمار اور اکسر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جنوبی آفریقہ کے ڈیوڈ ملر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.