دھرم شالہ : بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی توئنٹی انٹرنیشنل میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں واضح برتری حاصل کر لی ہے
دھرم شالہ کرکٹ گراونڈ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز جوڑے ۔ سری لنکن اوپننگ بلے باز پاتھم نیسنکا نے 53 گیندوں پر 75 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ کپتان دشن شاناکہ نے ناقابل شکست 19 گیندوں پر 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔بھارت باولر جسپریت بمرا نے 24 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ روندہ جدیجہ ، چاہل، ہرشل پٹیل اور بونیشور کمار نے بھی ایک ایک وکٹ چٹکائی۔
11th T20I win on the bounce for #TeamIndia 👏👏@Paytm #INDvSL pic.twitter.com/zsrm3abCls
— BCCI (@BCCI) February 26, 2022
سری لنکا کے 184 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے باآسانی اٹھاریں اوور میں حاصل کر لیا جبکہ اس کے 3 کھلاڑی پویلین کی طرف لوٹے۔شریاس ایر نے ناقابل شکست 44 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رویندرہ جدیجہ نے 18 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے 31 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے شریاس ایئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.