احمد آباد: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں 96 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔ شریاس ایئر کو 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجبکہ پرساد کرشنا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی ایوارڈ دیا گیا۔
نریندر مودی کرکٹ گراونڈ احمد میں تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 265 رنز بنائے جبکہ اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہو گئے۔بھارتی بلے باز شریاس ایئر 80 رنز بناکر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز رشپ پنٹ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارتی آل راونڈر دیپک چاہر نے 38 اور واشنگٹن سندر نے 33 رنز بنائے جبکہ روہت شرما اور ویرات کوہلی سیریز میں لگاتار دوسری دفعہ الزاری جوزف کے ہاتھوں جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4، الزاری جوزف اور ہیڈن واش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
India win the series 3-0 👏
They win the third match in Ahmedabad by 96 runs to complete a whitewash in the ODI series against West Indies 💪#INDvWI | 📝 https://t.co/Nj6NpGWSFV pic.twitter.com/S7a41drNAL
— ICC (@ICC) February 11, 2022
بھارتی ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 38ویں اوور میں 169رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راونڈر اوڈیئن سمتھ 36 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نیکولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے محمد سوراج اور پرساد کرشنا نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا انعقاد 16 فروری سے ہوگا۔
Comments are closed.