بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

کولکتہ : بھارت نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی ہے

ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میں ویسے انڈیز کی ٹیم 184 کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 ہی بنا سکی، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بلے بازی دینے کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے سوریاکمار یادیو نے 65 رنز کی اننگز کھیلی

سوریا کمار یادیو کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

Comments are closed.