دبئی میں آئی پی ایل 19 ستمبر کو شیڈول۔۔کرکٹرز سمیت 11 افراد میں کورونا کی تصدیق

مانیٹرنگ ڈیسک

دبئی میں 19 ستمبر سے شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لیگ کا انعقاد مشکوک ہونے لگا۔

آئی پی ایل کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے ایک فاسٹ باؤلر کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد ٹیم کے اہم بیٹسمین سریش رائنا واپس چلے گئے ہیں، انہوں واپس جانے کی وجہ ناگزیر خاندانی معاملات بتائے ہیں۔  چنائی سپر کنگز کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ سریش رائنا آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک آئی پی ایل کھیلنے کے تیار دو کرکٹرزجب کہ باقی 9 عملے کے افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، آئندہ ماہ ہونے والی لیگ کا حصہ بننے والے 11 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، اس تمام تر صورتحال میں غیرملکی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گئے ہیں۔

Comments are closed.