جھل مگسی: ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2018 کے فائنل راؤنڈ کا آغاز ہوگیا، فیصلہ کن مقابلے میں 61 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔نادر خان مگسی ،رونی پٹیل اور صاحبزادہ سلطان میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہیں۔ فائنل راؤنڈ میں نادر خان مگسی، رونی پٹیل اور صاحبزادہ سلطان اے پری پیڈ کیٹیگری میں ان ایکشن ہیں، تینوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
ریس میں اے، بی ، سی اور ڈی کیٹگریز کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، جیپ ریلی کا ٹریک ریتلے میدانوں، پانیوں اور دشوارگزار راستوں پر مشتمل ہے۔
ریس کیلئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راستوں پر لیویز، پولیس اور ایف سی کی نفری تعینات ہے۔ ملک بھر سے آئے شائقین اس ریس کو دیکھنے کے لیے موجود ہیں۔
Comments are closed.