کراچی : پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لیے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سلامی بیٹر ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بنے جب کہ لبوشین بغیر کوئی رنز بنائے رن آوٹ ہو گئے۔ عثمان خواجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی فارم کا تسلسل جاری رکھا اور شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے ناقابل شکست 127 رنز اسکور کئے۔ ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز بنائے جنہیں پہلے روز کے اختتام لمحات میں حسن علی نے آوٹ کیا۔
Is this one of the greatest slip catches ever? 😲#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/5NBNiophW0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 12, 2022
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فہیم اشرف اور حسن علی کو نسیم شاہ اور افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.