کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔

کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا ، لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔

سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ نے ان ساری خوشی پرپانی پھردیا۔پولارٖ ڈ نے اسپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکےلگا دئیے ۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ 

Comments are closed.