بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے بارسلونا کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاہے۔اس حوالے سے میسی نے اپنے کلب کو بھی آگاہ کردیایے۔ لیونل میسی نےاس مقصد کے لیے اپنے کنٹریکٹ میں موجود وہ شق استعمال کریں گے جس کے مطابق وہ ہر سیزن کے اختتام پر بارسلونا کے ساتھ اپنا کنٹریکٹ ختم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
میسی کا موقف ہے کہ ان کا معاہدہ ختم ہوچکاہے جبکہ کلب انتظامیہ کے مطابق میسی کا بارسا کلب کے ساتھ معاہدہ 30 جون 2021 کو احتتام پزیر ہورہاہے۔میڈیاکے مطابق کلب اور کھلاڑی کے درمیان قانونی جنگ کا قوی امکان موجود ہے۔
میسی اپنے کیریئر کے دوران بارسلونا کے علاوہ کسی دوسرے کلب کے لئے نہیں کھیلے۔انھوں نے 2004 میں بارسا کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 33سالہ فٹبالر نےوہ چار بار چیمپئنز لیگ جیت چکا ہے
Comments are closed.