اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے 21 سال بعد اسپینش کلب بارسلونا چھوڑ دیا، میسی نے 13سال کی عمر میں کلب جوائن کیا تھا اور ریکارڈ 672 گول کیے۔کلب بارسلونا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل راستے کی دیوار بن گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بارسلونا کلب نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے مابین آج ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنے کے واضح ارادے کے باوجود، یہ مالی اور سٹرکچرل رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں ہو سکتا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں میسی ایف سی بارسلونا میں نہیں رہیں گے۔
فریقین کو اس بات کا شدید افسوس ہے کہ کھلاڑی اور کلب کی خواہشات پوری نہیں ہو سکیں گی۔میسی اور بارسلونا کے درمیان جمعرات کو معاہدے کا اعلان متوقع تھا لیکن اس کے بجائے کلب نے بیان جاری کیا کہ میسی بارسلونا چھوڑ رہے ہیں۔ ایف سی بارسلونا کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایف سی بارسلونا کلب کی ترقی میں لیونل میسی کی شراکت کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
Comments are closed.