بارسلونا: مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی نے سپین کے بارسا فٹ بال کلب کو چھوڑنے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے، مایہ ناز کھلاڑی کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے آئندہ سیزن میں بھی بارسلونا کلب کی نمائندگی کریں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں لیونل میسی نے سپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کو چھوڑنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسا کلب کے خلاف عدالت جانے کا سوچ بھی سکتا۔
ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ بارسلونا کے فٹ بال کلب کو چھوڑنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتے، واضح رہے کہ ماضی میں سٹار فٹ بالر کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آئے جن میں کہا گیا کہ ’’یہ میرا کیریئر ہے اور مجھے اس حوالے سے فیصلے کا اختیارہے‘‘۔
لیگا کا کہناہے کہ میسی کا معاہدہ ابھی تک قابل عمل ہے، قانون کے مطابق لالیگا اسپین فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ کسی کھلاڑی کو اس وقت تک معاہدے کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا جب تک کہ اس حوالے سے اصول میں دی گئی رقم کی ادائیگی نہ ہوجائے۔
واضح رہے کہ ماضی میں کچھ ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں جن کے مطابق 33 سالہ فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کلب کو بتایا تھا کہ وہ اپنے معاہدے میں 70 کروڑ یورو83.3 کروڑ ڈالر کی ریلیز کے اصول کے باوجود بارسا کلب چھوڑنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.