شکست مایوس کن، نیوزی لینڈ میں ناکامیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا، ہیڈ کوچ مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شکست کا کوئی جواز پیش نہیں کررہا ، بطور کوچ میرے اور ٹیم کے لئے شکست مایوس کن ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ ٹیم اور منیجمنٹ کی محنت اور کوشش میں کمی نہیں تھی، نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے اور اس کا حالیہ ریکارڈ بھی اچھا ہے تاہم ہماری صلاحیت ایسی نہیں ہے ،قرنطینہ کی وجہ سے کمروں تک محدود رہنے کی وجہ سے مسائل بھی ہوئے ۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی مہمان ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا، ہر سیریز کے بعد ٹیم کی پرفارمنس کا تجزیہ ضروری ہے، پاکستان ٹیم کو انجریز نے پریشان کیا، سب سے بڑا نقصان بابراعظم کا ہوا، ٹیم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی جب کہ فہیم اشرف آل راؤنڈر کا خلا پُر کرنے لگے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس معمول کی کارروائی ہے، ابھی کچھ نہیں کہ سکتے کہ کمیٹی اجلاس میں کیا ہونے جارہا ہے، امید ہی کسی کو رگڑا نہیں جائے گا۔

Comments are closed.