لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ سب نے مل جل کر کیا۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں کہ شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے، سب نے مل بیٹھ کر ان کے بارے میں پلان بنایا کہ بیٹنگ اور فٹنس پر کس طرح کام کرنا ہے، پاکستان کی ٹیم اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہے۔
مصباح الحق کاکہناتھاکہ کہا کہ ہم نے کوئی سمجھوتا نہیں کیا، ہر پلیئر کے فٹنس کے معیار پر نظر ہے، شرجیل کی فٹنس بھی جلد بہتری آئے گی۔
شرجیل خان کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سوال پر ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یہ قانون بنادیں کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی کبھی نہیں کھیلے گا تو ہم شرجیل خان کونہیں کھلائیں گے۔
Comments are closed.