محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر، حسن علی کی واپسی

ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد محمد وسیم کو ایشیا کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ترجمان پی سی بی

ایشیا کپ 2022 سے آغاز سے محض ایک دن پہلے قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کمر کی تکلیف کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ محمد وسیم کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔ حسن علی کو ابتدائی طور پر آوٹ آف فارم ہونے کے باعث قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد وسیم جونئیر اب اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لئے پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ ایم آر آئی رپورٹ آنے کے بعد محمد وسیم کو ایشیا کپ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گذشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اس سے پہلے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی انجری کے باعث میگا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روائتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Comments are closed.