اسلام آباد : فاسٹ بالر محمد حسنین کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت مل گئی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن درستگی کے بعد محمد حسنین کا لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں 21 مئی کو دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا۔ ایکشن ٹیسٹ کے دوران ان کے بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رپورٹ ہوا ہے۔ 22 سالہ اسپیڈ سٹار قومی ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہو گئے ہیں۔
Pakistan pacer Mohammad Hasnain cleared to bowl internationally again – he was reported for a faulty action during the BBL earlier this year
👉 https://t.co/wNqqLxBlXn pic.twitter.com/PLy0r1rNx3
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 9, 2022
محمد حسنین کا ایکشن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران رپورٹ ہو ا تھا بعد ازاں آئی سی سی سے منظور شدہ لاہور کے ٹیسٹنگ سینٹر میں دیئے گئے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد معطل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.