نمیبیا نے تاریخ رقم کردی، آئرلینڈ کو شکست دے کرٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ نمیبیا نے گروپ 2 میں جگہ بنائی جہاں پاکستان بھی ہے۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ پال اسڑلنگ 38 اور کیون اوبرائن 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ نمیبیا نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان اراسمس نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی اور ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز بنائے۔
گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، اسکاٹ لینڈ، افغانستان، نیوزی لینڈ اور نمیبیا موجود ہیں جب کہ گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور سری لنکا شامل ہیں۔
Comments are closed.