اسلام آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا، شائقین کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی ۔ چھ ٹیمیں ہوں گی مد مقابل ہوں گی۔
ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی جبکہ دوسرا مرحلہ چھ اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سینٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم،سندھ کی سرفراز احمد اور ناردرن کی قیادت شاداب خان کریں گے۔ امام الحق بلوچستان،محمد رضوان خیبر پختون خوا اور صہیب مقصود سدرن پنجاب کے کپتان ہوں گے۔تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شائقین سے ایونٹ کو اسپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے 25 فیصد شائقین کو ویکسینیشن سرٹفکیٹ کیساتھ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ سیکورٹی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقیبی بنانے کی ذمہ داری کرکٹ بورڈ پر ہوگی۔افتتاحی میچ ناردرن اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل 13 اکتوبر کو ہوگا۔
Comments are closed.