نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

گزشتہ روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دی تھی۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر پر نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا، عبوری سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر سمیت 3 ارکان پر مشتمل ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شاہد آفریدی عبوری سلیکشن کمیٹی میں چیف سلیکٹر ہوں گے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں عبدالرزاق اور راؤ افتخارشامل ہیں، ہارون رشید عبوری سلیکشن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

گزشتہ روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دی تھی۔ گورننگ بورڈ کے اراکین کو پیغام دیا گیا ہےکہ  نوٹیفکیشن کے مطابق اب گورننگ بورڈ ختم ہو چکا ہے، 2019 کا آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔ محمد وسیم کو جمعہ کی دوپہر کے اوقات میں ای میل کر کے اطلاع دی گئی جس میں کہا گیا کہ آپ کی تقرری 2019 کے آئین کے تحت ہوئی اب آپ کا عہدہ نہیں رہا۔ ویمن سلیکشن کمیٹی اور جونئیر سلیکشن کمیٹی کی بھی از سر نو تشکیل ہو گی۔

Comments are closed.