اسلام آباد: پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فرانسیسی اسٹار فٹبالر نکولس انیلیکا پاکستان پہنچ گئے۔ کہتے ہیں پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے پاکستان آیا ہوں۔
اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نکولس انیلیکا آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ائیرپورٹ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے عہدیداروں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ نکولس انیلیکا پی ایف ایف کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
نکولس انیلیکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدرسید اشفاق شاہ سے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں فٹ بال کھیل کی بہتری اور ترقی کے لیے بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
نکولس انیلیکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے۔
نکولس انیلیکا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں 26 سے 29 اپریل 2019 تک کا دورہ اپنی نوعیت کا اہم دورہ ثابت ہوگا۔ دورے کے دوران لاہور اور کراچی میں نمائشی فٹبال میچز ہوں گے۔
Comments are closed.