راولپنڈی : ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے رکن آصف فریدی کی غیر قانونی کاروائیوں پر ایسوسی ایشن کے ارکان پھٹ پڑے ،ایسوسی ایشن کے رکن تنویر مغل نے امریکی شہری آصف فریدی کی غیر قانونی ،خلاف آئین اور من پسند کاروائیوں کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا اور آصف فریدی کی کارروائیوں پر بورڈ حکام سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔
خط میں کہا گیاہے کہ آصف فریدی غیر متعلقہ اور مشکوک لوگوں کے ذریعے ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات چلا رہے ہیں،مشکوک کوآرڈینیٹرز کے زریعے نہ صرف کلب ٹورنامنٹ کو مشکوک بنا دیا گیا ہے بلکہ وہ مسلسل دوسرے شہروں میں مداخلت کر رہے ہیں،اس کے ساتھ اپنے ذاتی کلب کی تشہیر اور فروغ کے لیے دوسرے کلبز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ناردرن ریجن بلخصوص راولپنڈی کے کلبز میں اس حوالے سے شدید اضطراب پایا جا رہا ہے،آصف فریدی اور سی او ناردرن نجیب صادق کے خلاف پہلے بھی تنویر مغل نے کرکٹ بورڈ کو خطوط لکھے تھے جس میں خلاف ضابطہ معاملات پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں نجیب صادق کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں لاہور طلب کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے،واضح رہے آصف فریدی امریکی شہری ہیں اور پی سی بی کے ایک ٹاپ آفیشل کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔
Comments are closed.