اسپورٹس ڈیسک: ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کےمسائل میں ہر گزرتے دن کیساتھ ا ضافہ ہو رہاہے ۔ رکن ایسوسی ایشن تنویر مغل کی جانب سے کرکٹ بورڈ کو لکھا گیا ایک اور خط منظر عام پر آ گیا ۔
خط میں تنویز مغل نے کہا ایک اور رکن آصف آفریدی جو امریکی شہریت رکھتے ہیں کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا ہے کہ آصف فریدی کے اقدامات خلاف آئین ہیں اور وہ کرکٹ اور پی سی بی کے لیے بڑی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ایسوسی ایشن کے رکن نے آصف فریدی کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیتے ہوئے انہیں روکنے کے لیے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ آصف فریدی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے نادرن ایسوسی ایشن کے لیٹر ہیڈز بھی استعمال کیے ہیں جس پر ایسوسی ایشن کے دیگر ارکان کو شدید تحفظات ہیں۔ آصف آفریدی نے دوستیاں نبھاتے ہوئے من پسند افراد کو کوآرڈینیرز لگا دیا ہے جو ٹرائلز سے لے کر ہر معاملے پر میدان میں دکھائی دیتے ہیں ۔ونٹر کرکٹ لیگ کے پہلے مرحلے کے دوران بھی کرکٹرزکو امپائرز تعینات کر دیا گیا جو کبھی میچ کھیلتے تو کبھی امپائرنگ کرتے نظر آئے۔
Comments are closed.