ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 80 رنزسے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ولنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئےکیویز نے 219 رنز بنائے۔ نوجوان اوپنر ٹِم سیفرت نے چوراسی رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، سات چوکے اور چھ چھکے لگائے۔
جواب میں بھارت کی پوری ٹیم139 پر ڈھیر ہو گئی، ٹِم ساؤتھی نے تین وکٹیں حاصل کی، 80 رنز کی فتح سے میزبان کیویز نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
Comments are closed.