پہلا ون ڈے ،پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ  ٹیم نے  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھلیے گئے  پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 282 رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کی زبردست بولنگ کی بدولت آخری اوور میں 255 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔

115 رنز پر زمبابوے کی چار وکٹیں گرنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر اور ویسلے مدیورے نے 119 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، ویسلے 55 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا شکار بنے تاہم ٹیلر نے شاندار سنچری اسکور کی اور 112 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار بنے۔

 ٹیلر شاندار سینچری اور ویسلے کی ففٹی کے باعث ایک موقع پر ایسا لگ رہاتھا کہ زمبابوے مطلوبہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن دونوں کے آوٹ ہونے کے بعد زمبابوے کاکوئی بھی بیٹسمین وہاب ریاض اور شاہین کی بولنگ کا سامنا نہ کر سکا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5 جبکہ وہاب ریاض نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز امام الحق اور عابد علی نے کیا ۔ حارث سہیل 77 زنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ امام الحق نے 58 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان بابر اعظم نے صرف 19 بنا سکے  جبکہ عماد وسیم نے 26 گیندوں پر 33 اسکورکیے۔ پاکستان نے 50 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

 

Comments are closed.