قرنطینہ ختم ، پاکستانی کرکٹرزنے نیوزی لینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کوئنزٹاؤن میں آج پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ اعجازاحمد کی زیرنگرانی میں تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی ،باولرز اور بیٹسمینوں نے بھرپور مشق کرتے ہوئے اپنی خامیاں دورکرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر کھلاڑی خاصے خوش دیکھائی دئیے اور کہاکہ دو ہفتے کمروں میں رہنا آسان نہیں تھا، کو شش ہو گی کہ بھرپور ٹریننگ سے جو وقت ضائع ہوا س کا ازالہ کر سکیں اور جلد سے جلد نیوزی لینڈ کی کنڈیکشنز سے ہم آہنگ ہوجا ئیں۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد اور آل راونڈر حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے۔

Comments are closed.