248/3……268/10، کینگروز نے شاہینوں کے پر کاٹ دئیے

لاہور:پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکام ، پوری ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 248 پر پاکستان کے تین کھلاڑی آوٹ تھے جبکہ اسکو رمیں صرف 20 رنز کے اضا فے سے پوری ٹیم 268 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 11 رنز بنا کر 134 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

تیسرے روز پاکستان ٹیم نے تیسرے روز 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ اظہر علی 78 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے اور ساجد خان کو پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔

ئے آنے والے کھلاڑی نعمان علی بابر اعظم کا ساتھ دینے آئے تو وہ 268 پر پویلین لوٹ گئے، یوں پاکستان کو 7ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں حسن علی، بابر اعظم اور نسیم شاہ مجموعی اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پیٹ کمنز نے 5 اور مچل اسٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو شکار بنایا جبکہ نیتھن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Comments are closed.