انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہوں گے

راولپنڈی : انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال بعد آج اِن ایکشن ہو گی ۔ راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میں قومی کپتان بابر اعظم اور مہمان قائد ٹام لیتھم نے جیت پر نظریں جما لیں۔ چمماتی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔

دوپہر دو بجے ٹاس جبکہ اڑھائی بجے میچ شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کیساتھ فزیکل فٹنس کی بھی بھرپور مشق کی۔ پاکستانی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز کو آرام دیاگیا جبکہ اوپنر فخر زمان نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں ریسٹ کو ترجیح دی ٹیم پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں فتح پر نظریں جما لیں۔کیوی کپتان ٹام لیتھم نے بھی گرین شرٹس کے فاسٹ اٹیک سمیت بابر الیون کو مضبوط حریف قرار دےدیا۔

نیوزی لینڈ اورپاکستان اب تک 107 میچز میں مدمقابل آئے ۔ شاہینوں نے 55 میچز جیتے، 48 ہارے جبکہ 3 بے نتیجہ رہے ، ہوم گراؤنڈ پر پاکستان نے 20 میں سے 17 میچز میں فتح اپنے نام کی ۔ 2003 کی آخری سیریز میں بھی پاکستان نے کیویز کو 5-0سے شکست دی تھی۔

Comments are closed.