پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ :پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار، اوپنرز پھردھوکہ دے گئے

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا لیکن قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنانے کے بعد ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 373 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

پاکستانی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا جبکہ حارث سہیل دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور 9 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ چوتھے روز کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد علم 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

اس سے قبل ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 239 رنز بنا سکی ،یوں میزبان ٹیم کو 192 رنز کی برتری حاصل تھی ۔ کپتان محمد نے 71 جبکہ فہیم اشرف نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو فالو آن سے بچایاتھا۔

Comments are closed.